بدھ,  12 فروری 2025ء
لیڈز: موریسنز کے سٹور کے سامنے سیوریج پائپ لائن پھٹنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

لندن (صبیح ذونیر) برطانیہ کے شہر لیڈز میں موریسنز کے ایک سٹور کے قریب سیوریج پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے گندا پانی سڑک پر جمع ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑک پر کھڑا گندا پانی نہ صرف سڑک پر چلنے والوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے بلکہ موریسنز کے قریب واقع ایک سکول کے طلباء بھی اسی راستے سے گزرنے پر مجبور ہیں۔

سکول جانے والے بچوں کے یونیفارم گندی پانی کی چھینٹوں سے اکثر خراب ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے والدین اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کافی دنوں سے موجود ہے اور اس کے فوری حل کی ضرورت ہے۔

شہریوں نے سٹی کائونسل لیڈز سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم شہری ٹیکس دیتے ہیں، اور یہ سٹی کائونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر اس انفراسٹرکچر کے مسائل کو حل کریں تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں پاکستان کانفرنس کا انعقاد، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل مہمان خصوصی

شہریوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سڑکوں پر جمع ہونے والا گندا پانی نہ صرف ایک صحت کا مسئلہ بن سکتا ہے بلکہ یہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ وہ توقع رکھتے ہیں کہ سٹی کائونسل جلد اس معاملے کا ازالہ کرے گی تاکہ عوام کو صاف ستھری سڑکوں پر سفر کرنے کی سہولت مل سکے۔

مزید خبریں