بدھ,  12 فروری 2025ء
نئی دہلی کے انتخابات، بی جے پی 27 سال بعد کامیاب

نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے دہلی اسمبلی کے انتخابات میں مرکزی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) نے کامیابی حاصل کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست دہلی کے انتخابات میں بی جے پی نے 28 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ اور بی جے پی کو 20 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ 9 نشستوں کی گنتی میں آگے ہے۔ نئی دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ ارویند گیجریوال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن کی بارش نے نئی دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

دہلی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جو میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ دہلی میں حکومت بنانے کے لیے 70 میں سے 38 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔ اور اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی سادہ اکثریت سے زیادہ نشستیں حاصل کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے اور اسے مزید 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ جبکہ گزشتہ 10 سال سے برسراقتدار عام آدمی پارٹی صرف 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی جبکہ اسے ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔ کانگریس ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

مزید خبریں