جمعرات,  06 فروری 2025ء
امریکی شہری کو کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں 475 سال قید کی سزا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں امریکی شہری کو 475 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ونسنٹ لیمارک برل نامی امریکی شہری کو غیر قانونی کتوں کی لڑائی کے لیے 100 سے زائد کتوں کو پالنے کے جرم میں 475 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کے جج ڈی سی بو بوچی نے ونسنٹ لیمارک برل کو کتوں کی لڑائی کے 93 سنگین مقدمات اور جانوروں پر ظلم کے 10 الزامات ثابت ہونے کے بعد 475 سال قید کی سزا دی گئی۔ ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 57 سالہ ونسنٹ لیمارک برل کو ہر کتے کی لڑائی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جانوروں پر ظلم کے ہر الزام کے لیے 1 سال اضافی سزا کی گئی۔

مزید پڑھیں: مائیکروسافٹ کا ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی لڑائی کے الزامات کی بنیاد پر دی جانے والی سزا اب تک کسی بھی شخص کو دی جانے والی سب سے طویل قید قرار دی گئی ہے۔

مزید خبریں