اتوار,  02 فروری 2025ء
امریکا میں ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر گیا ، حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جا رہا تھا ، دوسری جانب حکام نے طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پائلٹ کی لاپروائی، طیارہ غلط رن وے پر اتار دیا

مزید خبریں