هفته,  01 فروری 2025ء
ڈونلڈ ٹرمپ کا تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا رویہ اچھا نہیں رہا، ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بائیڈن دور میں محکمہ انصاف نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا پر25 اور چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ای سی سی نے صنعتی شعبے کیلئےگیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

مزید خبریں