جمعرات,  30 جنوری 2025ء
امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں جا گرا تھا، حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اب وہیں حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں طیارے اور ہیلی کاپٹر کو قریب سے ایک دوسرے سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دور اور قریب کے اینگل سے مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

 

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر لائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق حادثہ شام 5 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا، جب طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 64 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد پوٹومیک دریا میں گرگیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پائلٹ کی لاپروائی، طیارہ غلط رن وے پر اتار دیا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 60 مسافر جبکہ 4 عملے کے افراد سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

مزید خبریں