هفته,  23 نومبر 2024ء
 روس کے اپوزیشن رہنما پُراسرار طور پر جیل میں ہلاک

ماسکو(روشن پاکستان نیوز)روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جو صدر ولادیمیر پوتن پر کڑی تنقید کے باعث سزا کاٹ رہے تھے جیل میں انتقال کرگئے۔جیل سروس نے بتایا کہ الیکسی ناوالنی جیل میں اپنی بیرک سے سیر کے لیے نکلے تھے اور بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: آئندہ امریکی صدر جوبائیڈن یا ٹرمپ؟ روسی صدر نے بتادیا

یاد رہے کہ روس کے سب سے سرکردہ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے ولادیمیر پوتن پر متعدد بار کرپشن کے الزامات لگائے اور کڑی تنقید کی۔ جس پر انھیں 2021 میں جرمنی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔الیکسی ناوالنی کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور گزشتہ برس کے آخر میں انھیں شمالی سائبیریا کے علاقے کی آرکٹک جیل کی کالونی میں منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں