جمعرات,  23 جنوری 2025ء
محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ، تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی: ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا آغاز ہوگا

محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے 4 سال میں سرمایہ کاری اور تجارت 600 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے۔

مزید خبریں