پیر,  20 جنوری 2025ء
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیپٹل ہل پہنچے۔ ان کے ہمراہ صدر جو بائیڈن بھی تقریب میں شرکت کےلیے پہنچے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کےلیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔

امریکی صدر کی حلف برداری تقریب واشنگٹن کے یوس ایس کیپیٹل روٹونڈا میں ہوئی، تقریب میں تین سابق صدور براک اوباما، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن بھی شرکت کےلیے پہنچے۔

تقریب میں ایکس کے مالک ایلون مسک، امیزون کے چیئرمین جیف بیزوس اور گوگل کے سربراہ سُندر پچائی بھی موجود تھے۔

حلف اٹھانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے ساتھ چرچ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور انکی اہلیہ اوشا وینس بھی شریک تھیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی۔ عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فوری نافذ ہونے والے صدارتی احکامات پر دستخط بھی کریں گے۔

حلف اٹھانے سے پہلے سینٹ جانز چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر رانا جمشید کا امریکی صدر کی تقریب میں شرکت استقبالیہ میں شامل

جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جس کے فوٹو شوٹ کروایا گیا۔

امریکا کی روایات کے مطابق حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے چائے اور کافی کا اہتمام کیا، وائٹ ہاؤس میں چائے اور کافی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل کی بلڈنگ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے دیگر افراد کیپٹل بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں جن میں ایوانکا ٹرمپ ان کے شوہر اور بچے بھی شامل ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب کی انتہائی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق 10:30 ایس ٹی (15:30 جی ایم ٹی) پر کیپیٹل ہل پہنچیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ کو 45 منٹ سے کچھ کم وقت میں اسٹیج پربلایا جائے گا۔

ٹرمپ کس وقت باضابطہ طور پر حلف اٹھائیں گے؟

صدر ٹرمپ باضابطہ طور پر صدر بننے کے بعد مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 47 منٹ یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 9 بج کر47 منٹ پرحلف اٹھائیں گے، اس وقت کا انتخاب خاص طور پراس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ 47 ویں صدر بنیں گے۔

ٹرمپ کس وقت خطاب کریں گے؟

حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ روایتی طور پر اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔ تقریر کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 11:53 ای ایس ٹی (16:53 جی ایم ٹی) پر ہوگا۔

قومی ترانہ کون پیش کرے گا؟

امریکی صدر کی تقریب کے دوران قومی ترانہ اوپیرا گلوکار کرسٹوفرمیچیو پیش کریں گی ۔ کنٹری گلوکارہ کیری انڈر ووڈ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل امریکا دی بیوٹی فُل گائیں گی۔\

یاد رہے کہ نجوبائیڈن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے الوداعی ملاقات کی تھی، ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری 40 سال میں پہلی بار کیپٹل ہِل کے کینن روٹنڈا ہال میں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے چیف جسٹس جان رابرٹس صدارت کا حلف لیں گے، واضح رہے کہ صدر ریگن کی حلف برداری بھی1985 میں شدید سردی کے سبب اسی مقام پر ہوئی تھی۔

وائس آف امریکا نے رپورٹ کیا تھا کہ واشنگٹن میں شدید سردی کے پیش نظر تقریب کو بلڈنگ کے اندر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں