ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کے دو ٹیچرز منصور بن عبداللہ اور ذکیہ اللحیانی سال 2025 کے لیے دنیا کے 50 بہترین استاذہ میں شامل کرلیا گیا ہے
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فار کی جیمس فاؤنڈیشن کی جانب سے دنیا کے 50 بہترین ٹیچروں کی فہرست میں سعودی عرب کے 2 ٹیچر منصور بن عبداللہ اور ذکیہ اللحیانی کو بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کا انتخاب 90 ممالک کے بہترین اساتذہ میں سے کیا گیا ہے، انتخاب کے لئے مقابلے میں شریک اساتذہ کا ریکارڈ دیکھا جاتا ہے جو ان کی کارکردگی اور معاشرتی خدمت، سماجی کام، چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت و دیگر امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
بہترین استاد کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ٹیچر منصوربن عبداللہ نے ریجنل ادارہ تعلیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس حوالے سے بھرپور تعاون کیا۔
مزید پڑھیں: 19 بچوں کی ماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا
سعودی عرب کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن نے اس کامیابی پر مشرقی علاقے کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن بندر کو اس کامیابی پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
بہترین ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ذکیہ اللحیانی کو ریجنل ایجوکیشن ڈائریکٹر نے ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔