پیر,  20 جنوری 2025ء
بائیڈن نے جاتے جاتے 5 مزید قیدیوں کی سزائیں معاف کردیں، لیکن ڈاکٹر عافیہ کو معافی نہ ملی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے انسانی حقوق کے آنجہانی رہنما مارکس گاروی سمیت 5 افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ اقدام بائیڈن کی بطور صدر مدت ختم ہونے سے عین قبل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکس گاروی جمیکا کے ایک مصنف اور مقرر تھے جنہوں نے افریقی نژاد امریکیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی تھی۔ ان کا خیال تھا کہ جن افریقیوں کو دنیا کے دوسرے حصوں میں غلام بنا کر لے جایا گیا تھا، انہیں افریقہ واپس آ جانا چاہیے اور اپنے وطن کا کنٹرول سنبھال لینا چاہیے، جو اُس وقت یورپی نوآبادیات کے زیر کنٹرول تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق مارٹن لوتھر کنگ جونیئر نے مارکس گاروی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں پہلے سیاہ فام شخص تھے جنہوں نے ایک بڑی تحریک شروع کی تھی۔

مارکس گاروی نے دو اہم منصوبے شروع کیے تھے جن میں بلیک سٹار لائن تھی جو کہ ایک شپنگ کمپنی تھی جو سیاہ فام لوگوں کی ملکیت تھی، جس نے بین الاقوامی سفر کی اجازت دی تھی۔ دوسرا منصوبہ یونیورسل نیگرو امپروومنٹ ایسوسی ایشن تھا، جو کہ ایک ایسا گروپ تھا جس نے افریقی تاریخ اور ثقافت کا احترام اور جشن منایا تھا۔

علاوہ ازیں جو بائیڈن کی جانب سے معافی دی گئی دیگر افراد میں ڈیرل چیمبرز شامل ہیں، جو تخفیف اسلحہ کے وکیل ہیں اور انہیں نان وائیلنس ڈرگ کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی۔ وہیں امیگریشن کے وکیل واریداتھ کو بھی عام معافی دینے کا اعلان کیا گیا جنہیں 2001 میں سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی صدر نے جاتے جاتے ڈون لیونارڈ اسکاٹ کی سزا بھی معاف کردی، جنہیں نان وائیلنٹ ڈرگ کے کیس میں 1994 میں 10 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ لیونارڈ اسکاٹ 2019 میں ریاست ورجینیا کی اسمبلی میں منتخب ہوگئے تھے اور گزشتہ برس پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے تھے۔

مزید پڑھیں: نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس ، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی

انہی میں کیمبا اسمتھ پراڈیا کا نام بھی ہیں، جو فوجداری مقدمات لڑنے والے وکیل ہیں اور انہیں بھی نان وائیلنٹ ڈرگ کیس میں 1994 میں سزا ہوئی تھی جنہیں بھی عام معافی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید پاکستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بھی اپنی سزا ختم کرنے کی اپیل کی تھی تاہم بائیڈن کی جانب سے انہیں معافی دینے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں