استنبول (روشن پاکستان نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق درجنوں مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔
اس سے قبل خبررساں ایجنسی کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔
استنبول کی انتظامیہ کے مطابق سال 2024 میں زہریلی شراب پینے سے 48 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق میتھانول ملی شراب ان ہلاکتوں کی وجہ بنی۔ میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام کی جانب سے شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد سے نجی طور پر شراب کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔