اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 56 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور جاپانی حکام کے مطابق سمندر میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں، میازاکی اور کوچی کے ساحلی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں؛ چین کا خفیہ طیارہ، جس نے امریکا کی نیند اڑا دی ہے
جنوبی جاپان میں موجود ایٹمی پاور پلانٹس معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔