بدھ,  08 جنوری 2025ء
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی

کیپ ٹاؤن(روشن پاکستان نیوز)  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑی سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقہ میں ہائیکنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر کیپ ٹاؤن کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

Jamaima Goldsmith

اسپتال ذرائع کے مطابق جائما گولڈ اسمتھ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اور وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جن میں سے ایک تصویر میں انہیں بیساکھیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس سے ان کی صحت کی نوعیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

Jamaima

 

رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جنوبی افریقہ میں تعطیلات گزارنے گئی ہوئی تھیں۔ اور ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں