منگل,  07 جنوری 2025ء
ریاض الجنہ پر سال میں ایک بار نوافل ادائیگی کی پابندی ختم

مدینہ منورہ(روشن پاکستان نیوز) مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں سال میں صرف ایک بار نوافل ادائیگی کی پابندی ہٹالی گئی۔
انتظامیہ حرمین شریفین کے مطابق موبائل ایپ نسک کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہےگی۔
انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہےکہ زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعےہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرین بھی موبائل ایپ کے ذریعے ہی ریاض الجنہ میں نوافل ادائیگی کے پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں؛ جنوبی کوریا کا جان لیوا حادثے کے بعد طیاروں سے متعلق اہم فیصلہ
خیال رہےکہ ریاض الجنہ میں سال میں صرف ایک بار نوافل ادائیگی کی پابندی گزشتہ سال لگائی گئی تھی۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ریاض الجنہ جانےکا پرمٹ ہر 365 دن بعد جاری کیا جائےگا۔ پابندی کا اطلاق مقامی سعودی شہریوں اور ایسے غیرملکوں پر بھی تھا جو اقامہ حاصل کرکے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

مزید خبریں