هفته,  04 جنوری 2025ء
امریکہ، ٹرمپ کابینہ ارکان کو توثیق سے قبل سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ ارکان کو توثیق سے قبل سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز جو کہ وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف اسٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نئے کونسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

مزید پڑھں؛ امریکہ کی پاکستان کے میزائل پروگرام پر تنقید، اسلام آباد نے سفیر واپس بلالیا

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کونسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کومنتخب کیا ہے۔

سوشل میڈیا پرایک بحث چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی شریک تھے، دونوں نے ایچ ون بی ویزا کا دفاع کیا تھا جبکہ اسٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر قریبی ساتھیوں نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔

مزید خبریں