هفته,  04 جنوری 2025ء
جنوبی کوریا کا جان لیوا حادثے کے بعد طیاروں سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کی حکومت طیارے کے المناک حادثے کے بعد تباہ ہونے والے ماڈل کے تمام طیاروں کی چھان بین کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کو جنوبی کوریا میں طیارے کے جان لیوا حادثے نے لوگوں کو حیران و مضطرب کردیا تھا، حکومت نے ملک کے جنوب مغرب میں ایک ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ماڈل کی چھان بین کا ارادہ ظاہر کیا ہے، چھ ملکی ایئر لائنز کے پاس ایسے 101 طیارے ہیں۔

اندرون ملک اڑنے والے تمام طیاروں کی چھان بین کی جائے گی، جنوبی کوریا کے حکام ان طیاروں کے انجنوں کے ساتھ ساتھ لینڈنگ گیئر کا بھی معائنہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بوئنگ 737 طیارہ بنکاک سے جاتے ہوئے مُوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 179 افراد مارے گئے تھے۔

جنوبی کوریا کی بجٹ ائیر لائن جیجو ایئر کے زیر انتظام چلنے والے اس طیارے میں 181 افراد سوار تھے، صرف دو افراد حادثے میں زندہ بچے ہیں۔

ملکی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کو جزوی نقصان پہنچا ہے، نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے تحقیقاتی بورڈ کے ایک رکن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا عملہ چھان بین میں شامل ہو گا تاکہ فلائٹ ڈیٹا اور طیارے سے حاصل کیے گئے کاک پٹ وائس ریکارڈرز کا تجزیہ کیا جا سکے، امریکی حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات کی جائے گی۔

مزید خبریں