جمعه,  12  ستمبر 2025ء
امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر سو سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی۔

سابق امریکی صدر کے  انتقال پر امریکا میں سوگ منایا جا رہا ہے اور وائٹ ہاؤس پر پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔

جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے، انہوں نے امن کا نوبیل انعام بھی حاصل کیا، صدارت کے عہدے کے خاتمے کے بعد انھوں نے انسانی حقوق کے لیے کام کیا۔

جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو ریاست جارجیا کے شہر plains میں پیدا ہوئے، ان کا بچپن جارجیا کے شہر آرچری میں گزرا۔ انہوں نے 1946ء میں امریکی نیول اکیڈمی سے گریجویشن کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی بحریہ میں ملازمت اختیار کی اور وہاں ایک آبدوز میں کام کیا۔

بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد جمی کارٹر نے سیاست میں حصہ لیا۔ جارجیا کی قانون ساز اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد 1971ء میں ریاست جارجیا کے گورنر کا انتخاب جیت لیا۔

مزید پڑھیں؛ اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے ، سب کو ٹیکس دینا ہو گا ، وزیر خزانہ

1976ء میں امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے امریکا کے 39 صدر بنے تھے ، ان ہی کے دور میں مصر اور اسرائیل کے درمیان مشہور کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے پر دستخط ہوئے، سمجھوتے کے تحت مصر نے اسرائیل کو تسلیم کیا جبکہ اسرائیل نے جزیرہ نما سینائی کا مقبوضہ علاقہ مصر کے حوالے کیا۔

جمی کارٹر شاہ ایران کے بھی حامی رہے ، ایران میں انقلاب کے بعد امریکا اور ایران کے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن  نے جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما ، سیاستدان اور انسان دوست کو کھو دیا۔

مزید خبریں