بدھ,  01 جنوری 2025ء
جنوبی کوریا، طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کردیوار سےٹکرا گیا، 29 مسافر ہلاک

موان(روشن پاکستان نیوز) جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے پھسل کر دیوارسے ٹکرا گیا۔

جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے دیوار سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں29 مسافر ہلاک، متعدد زخمی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے کا سبب بنے والے طیارے پر 175 مسافراورعملہ کے6 ارکان سوار تھے۔

یاد رہے کہ 25 دستمبرکو آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ  قازقستان کے شہر اقتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 38 افراد ہلاک اور 29 زندہ بچ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا ، ناکام مارشل لا کے بعد قانون سازوں کا صدر کے مواخذے کا مطالبہ

مزید خبریں