بدھ,  25 دسمبر 2024ء
ترکیہ: فیکٹری میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک

استنبول (روشن پاکستان نیوز ) کی ایک فیکٹری  میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صوبے بالک ایسر کی تحصیل قیصری میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں ؛ کابینہ ڈویژن نے 2025ء کے عوامی اور اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا

رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر اب کوئی ملازم نہیں ہے جبکہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بھجا دی گئی ہے۔

ترک وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں