بدھ,  11 دسمبر 2024ء
سال 2025 سے متعلق بابا وانگا کی خطرناک پیش گوئیاں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا   نے 2025 تک یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو اس براعظم کی آبادی کو تباہ کرے گی۔

یہ پیش گوئی جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناؤ کی روشنی میں پریشان کن ہے۔

باباوانگا کا دعویٰ تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔

یورپ میں تنازع کے علاوہ بابا وانگا نے پیش گوئی کی کہ 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

مزید پڑھیں: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ، ننکانہ صاحب میں جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

یاد رہے کہ بابا وانگا کی ماضی میں کی گئی بیشتر پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں، انہوں نے 2024 میں جنگ کے واقعات میں اضافے کا بتایا تھا، ان کی ٹوئن ٹاورز حملے، یوکرین میں چرنوبل آفت، شہزادی ڈیانا کی موت، دوسری جنگ عظیم، سوویت یونین کی تحلیل، اسٹالن کی موت،کرسک سب میرین ڈیزاسٹر ، 2004 کے سونامی اور 1985 کے زلزلے کی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں