جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
دمشق کی فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدی رہا

دمشق(روشن پاکستن نیوز) شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق میں واقع فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو میں اپوزیشن فورسز کو شام کی بدنام زمانہ صيدنايا جیل کے مرکزی کنٹرول روم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ رہائی پانے والوں میں سیکڑوں شامی خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

ویڈیو میں جیل کے باہر کے مناظر بھی شامل ہیں جن میں رہا ہونے والے قیدی جیل سے باہر نکلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی قبضہ کیا ہے جس کے بعد صدر بشار الاسد نے ملک سے فرار ہو کر روس میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔

مزید پڑھیں: راجہ سکندر خان کو فرزند پاکستان ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

مزید خبریں