جمعه,  13 دسمبر 2024ء
دریائی گھوڑے کی ٹرمپ کی فتح کےبارے میں پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

بینکاک د(روشن پاکستان نیوز) 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق تھائی لینڈ کے ایک دریائی گھوڑے نے پیشگوئی کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔

تھائی لینڈ میں دریائی گھوڑے کے ایک بچے نے صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کر کے بین الاقوامی توجہ حاصل کی تھی۔

یہ پیشگوئی تھائی لینڈ کے صوبہ چونبوری میں کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر کے منتظمین نے شیئر کی تھی، پیشگوئی  کے لیے مو ڈینگ نامی دریائی گھوڑے کے سامنے تربوز کے 2ٹکڑے رکھے گئے جس نے ان میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا، دونوں میں ایک  پر صدارتی امیدوار ٹرمپ اور ایک پر کملا کا نام لکھا گیا۔

دریائی گھوڑے نے جس کا انتخاب کیا اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لکھا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 92 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

مزید خبریں