بدھ,  06 نومبر 2024ء
کئی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ، ڈونلڈ ٹرمپ 248 کیساتھ آگے ، کاملا ہیرس کے 216 ووٹ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انڈیانا، کینٹکی، فلوریڈا، ورمونٹ، جارجیا سمیت کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی ، ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 248 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ کاملا ہیرس کو 216 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں ،  کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

سوئنگ  ریاستوں پنسلیوینیا ، جارجیا ، مشی گن ، ایری زونا ، وسکونسن  اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ  ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جبکہ کاملا ہیرس نے صرف مشی گن میں برتری حاصل کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، کینٹکی، ریاست اولکاباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسیسپی ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ کاملا ہیرس ورمونٹ میں کامیاب ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: دوبارہ صدر بننے کے خواہاں ٹرمپ کچرے کا ٹرک کیوں چلانے لگے؟

سینیٹ میں بھی ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی ،سینیٹ میں ری پبلکن کی 51 اور ڈیموکریٹس کی 43 نشستیں ہو گئی ہیں۔ 100 رکنی سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

مزید خبریں