هفته,  27 جولائی 2024ء
پاکستانی عوام کی منتخب حکومت کیساتھ کام کرینگے،امریکا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے اپنی پسند کے حق کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں۔میتھیو ملر نے مزید کہا کہ آزادانہ تحقیقات کے لئے پاکستان کا قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہوگا،

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News