جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
ایرانی بارڈرگارڈزکی فائرنگ سے 250 افغان باشندے ہلاک

تہران،کاب(روشن پاکستان نیوز) ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ سے250 افغان شہری مارے گئے،افغان میڈیاکی رپورٹ کے مطابق افغان شہری غیرقانونی طریقے سے ایران میں داخل ہورہے تھے جنہیں ہلکی اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کی تعدادس 300 سے زائد تھی ۔ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق ایران ایرانی بارڈرز گارڈ نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایا،ایک افغان عینی شاہد کے مطابق فائرنگ میں صرف 50افغان بچ سکے ۔عینی شاہدکےمطابق ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایاگیا، 270 یا 280 افراد مارے گئے۔ادھرترجمان افغان حکومت ذبیع اللہ مجاہدکے مطابق افغان حکومت واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے

مزید پڑھیں: ایرانی سفیر جناب رضا امیری موغادم کی پیر ہاؤس بری امام سرکار آمد، دو طرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں