هفته,  13  ستمبر 2025ء
اسرائیل کے خلاف مسلمانوں اور مسیحیوں کا اتحاد لبنان کی نئی پہچان بن گیا

بیروت(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل کے خلاف مسلمانوں اور مسیحیوں کا اتحاد لبنان کی نئی پہچان بن گیا ہے۔

ایک مسیحی خاتون ریٹا اپنی مسلمان دوست آیاہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر روزانہ سیکڑوں متاثرین جنگ کےلیے کھانا پکاتی اور ان میں تقسیم کرتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر بیروت میں ریٹا اور آیاہ کے کچن میں پہنچ گئے جہاں مدر ٹریسا کی تصاویر آویزاں تھیں۔

حزب اللّٰہ کی حامی آیاہ نے حامد میر کو بتایا کہ مسلمان ہونے کے باوجود اس کی دوست ریٹا نے اسے پناہ دی اور وہ ریٹا کے ساتھ مل کر متاثرین جنگ کی مدد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ، حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں متعدد ہلاک

واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے باوجود اسرائیل پر حزب اللہ کے تباہ کن حملوں میں کمی نہ آسکی، لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فوجیوں پر سیکڑوں میزائل اور راکٹ حملے کر دیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ اور شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائل اور راکٹ حملوں سے فوجیوں کو نشانہ بنایا اور 190 راکٹ داغے ، اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے ساتھ واقع انٹیلی جنس یونٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ،حزب اللہ کے تباہ کن حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
گزشتہ روز بھی حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں اور اسرائیلی ’شمشون‘ بیس کو تباہ و برباد کر دیا تھا ،،، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں اور صیہونی بستیوں اور لبنان میں در اندازی کرنے والے صیہونی فوجیوں کے خلاف 25 کارروائیاں کیں اور درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، حزب اللہ نے اپنی اہم ترین کارروائی میں ’سخنین‘ فوجی صنعتی کارخانے کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ،حزب اللہ نے اسی طرح ’مارون الراس‘ اور ’یارون‘ کی بستیوں میں دراندازی کی کوشش کرنے والے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور چار بم دھماکے کر کے ان میں سے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ۔

مزید خبریں