جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
یمنی فوج کا اسرائیل کی مدد کیلئے آنیوالے امریکی بحری جہازوں پر حملہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی مدد کیلئے آنے والے امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کر دیا۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ حملے میں 3 امریکی ڈسٹرائیر کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا ، امریکی جہازوں پر 23 بیلسٹک اور ونگڈ میزائل داغے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرونز سے بھی مدد لی گئی  حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب، غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔

مزید پڑھیں: غزہ جیسے تنازعات حل کیے بغیر عالمی استحکام ممکن نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اس کے علاوہ مزاحمتی فورسز نے عراق کے مقبوضہ علاقوں میں بھی ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

مزید خبریں