جمعه,  20  ستمبر 2024ء
اسرائیل حزب اللّٰہ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے، جو بائیڈن

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے۔

اپنے بیان میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ کشیدگی کا سفارتی حل ہی بہترین راستہ ہے۔

صدر جو بائیڈن کے ترجمان کے مطابق صدر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں پرامید رہنا ہوگا، تمام مسائل کا سفارتی حل بہترین طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ پیجر اور واکی ٹاکی بم دھماکوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کاملا ہیرس جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News