جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
امریکا کا بنگلا دیش کیلئے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے بنگلا دیش کی معاشی ترقی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارتِ خزانہ کے نائب سیکرٹری برینٹ نائمن کی قیادت میں 6 رکنی امریکی وفد نے ڈھاکا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران امریکا کی جانب سے بنگلا دیش کی معاشی ترقی، ادارہ سازی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وفد نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت بنگلا دیش میں بہتر طرزِ حکمرانی، سماجی، انسانی اور معاشی مواقع کے فروغ کے لیے یہ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکہ نے 9 مئی کے واقعات کی مخالفت کر دی

خیال رہے کہ یہ امداد 2021 میں کیے گئے معاہدے کا حصہ ہے جس میں یو ایس ایڈ نے 2021 سے 2026 تک 954 ملین ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے 425 ملین ڈالرز پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News