هفته,  21 دسمبر 2024ء
چیئرمین خارجہ امور کمیٹی امریکا کا پاکستانی الیکشن میں فراڈ کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں کرپشن یا فراڈکے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

مائیکل مک کال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن میں کرپشن یا فراڈ کے ذمے داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کےجمہوری حکومت کےانتخاب کے حق اور ایسی جمہوری منتخب حکومت کی حمایت کرتا ہے جوقانون کی حکمرانی،انسانی حقوق کااحترام کرتی ہو۔

مزید خبریں