واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکا کے چند ارکان کانگریس نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ الہان عمر کا کہنا ہے بدانتظامی کے متعدد الزامات کی قابل اعتماد اور آزادانہ تحقیقات تک امریکی محکمہ خارجہ پاکستانی انتخابات کو تسلیم نہ کرے۔
امریکی قانون ساز الہان عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں پاکستان میں اس ہفتے ہونے والے انتخابات میں مداخلت کی خبروں سے بہت پریشان ہوں۔
I am deeply troubled by reports of interference in this week's election in Pakistan. The legitimacy of any incoming government rests on fair elections, free of manipulation, intimidation, or fraud. The Pakistani people deserve nothing less than a transparent democratic process…
— Rep. Ilhan Omar (@Ilhan) February 9, 2024
انھوں نے لکھا کہ کسی بھی آنے والی حکومت کی قانونی حیثیت منصفانہ انتخابات پر منحصر ہوتی ہے، جو ہیرا پھیری، دھمکیوں یا دھوکہ دہی سے پاک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ایک شفاف جمہوری عمل اور حقیقی نمائندہ حکومت سے کم کے مستحق نہیں ہیں۔
الہان عمر نے کہا کہ میں محکمہ خارجہ سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ نتائج کو اس وقت تک تسلیم کرنے سے گریز کرے جب تک بدانتظامی کے متعدد الزامات کی قابل اعتماد اور آزادانہ تحقیقات نہیں کرلی جاتیں۔
امریکی کانگریس کی خاتون رکن جیسمین کروکٹ نے بھی پاکستان کے انتخابات میں بدانتظامی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی خاتون کانگریس رکن نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔
پاکستانی الیکشن کے حوالے سے کانگریس کے رکن گریگ کاسر نے کہا کہ امریکا کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ نتائج کو تسلیم کرنے سے پہلے ایک قابل اعتماد اور آزادانہ تحقیقات مکمل کی جائیں۔
انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہمیں جمہوریت اور عوام کی خواہشات کا تحفظ کرنا چاہیے۔
Very concerned by reports of vote manipulation and interference in Pakistan's election. I agree with the @StateDept that we need a full investigation. The will of the Pakistani people must be respected.
— Congresswoman Jasmine Crockett (@RepJasmine) February 9, 2024
اس کے علاوہ امریکی رکن کانگریس لیزا میک کلین نے بھی کہا کہ آزاد انہ اور منصفانہ انتخابات کا تقدس دنیا بھر میں جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے۔
The sanctity of free and fair elections is pivotal to upholding democracy around the globe. I stand by calls from the @StateDept to investigate claims of election fraud or interference in Pakistan. Your vote is your freedom.https://t.co/ytR95hBVJc
— Representative Lisa McClain (@RepLisaMcClain) February 9, 2024
کانگریس کی رکن سوزی لی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے حالیہ انتخابات میں بدانتظامی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
I join the @StateDept in calling for a full investigation into claims of interference or fraud in Pakistan's recent elections.
— Congresswoman Susie Lee (@RepSusieLee) February 9, 2024
This is another reminder that democracy is fragile and we must stand together to protect it here at home and abroad.https://t.co/IJgqXBun0p
اس کے علاوہ امریکا کی ایک اور پارلمنیٹرین مشیل اسٹیل نے بھی انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔