جمعه,  03 جنوری 2025ء
امریکا کا پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)چیئرمین امریکی ایوان نمائندگان خارجہ امور کمیٹی مائیکل مک کال نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی عوام کے جمہوری حکومت کے انتخاب کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری ایک بیان میں مائیکل مک کال نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں آزاد اور شفاف الیکشن بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، انتخابات میں کرپشن یا فراڈ کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

مائیکل مک کال کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی کرپشن یا فراڈ کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسی جمہوری منتخب حکومت جو قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔

مزید خبریں