منگل,  10  ستمبر 2024ء
دبئی کے ملازمین کیلئے خوشخبری،گھرسے کام کرینگے

دبئی(روشن پاکستان نیوز)دبئی میں پیر کے روز بارہ فروری کو موسمی شدت اور سخت گرج چمک کے ساتھ بارش کی موسمی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس وجہ سے دبئی میں سرکاری ملازمین کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ موسمی شدت کے اس روز 12 فروری کو چھٹی نہیں کریں گے بلکہ گھروں سے کام کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے اس بابت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر باضابطہ اعلان بھی کر دیا اعلان میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے لازمی ہو گا کہ موسمیاتی مرکز کی پیش گوئی کے پیش نظر اپنے فرائض کی ادائیگی گھر سے انجام دیں گے۔

ماسوائے ان ملازمین کے جن کے کام کی نوعیت فیلڈ میں موجود رہنے کی متقاضی ہوگی یا ان کے ورک پلیس گھر سے متعلق نہیں ہو سکتے ہوں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News