هفته,  27 جولائی 2024ء
میئراستنبول کی انتخابی مہم کے دوران حملہ، خاتون زخمی

استنبول(روشن پاکستان نیوز)ترکیہ کے بڑے شہرے استنبول کے میئر کے انتخاب کے لیے جاری مہم کے دوران ہونے والے ایک حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ ترکیہ علی پرلیکایا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ کرنے والوں نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے لیے بندوق اور پستول دونوں کا استعمال کیا گیا ہے، تاہم مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News