غزہ(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواصی کیمپ پر وحشیانہ حملے کے نتیجے میں 41 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی باقیات تک نہ ملیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر گرائے۔ اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ پر حملے میں امریکی بم استعمال کیے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ میں گزشتہ رات ہولناک قتل عام کیا جس کے نیتجے میں 41 فلسطینی شہید اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ المواصی کیمپ پر حملے کے 19 شہدا کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں بمباری سے 41 فلسطینی شہید ، سرنگ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
غزہ میڈیا دفتر نے اس حوالے سے بتایا کہ طاقتور بموں کے استعمال سے 22 شہدا کی باقیات تک پگھل گئیں۔ خوفناک تباہی کے باعث ان 22 شہدا کی لاشیں بھی نہیں مل سکیں۔