جمعه,  27 دسمبر 2024ء
ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل ریلیف ، کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کیس کا فیصلہ ملتوی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی عدالت نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس جوآن مرچن نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے الزامات سے متعلق کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کر دیا۔

کیس کا فیصلہ اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔ رہورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صدارتی الیکشن پر اثرات نہ پڑنے کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ ہی امریکا کے اگلے صدر ہونگے، معروف نجومی کی پیشگوئی

واضح رہے کہ رواں سال  مئی میں نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو چونتیس الزامات کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کی تھی۔

مزید خبریں