هفته,  05 اکتوبر 2024ء
برطانیہ: جانوروں کو بے ہوش کرنیوالی دوا نشہ کیلئے استعمال ہونے پر پابندی کا اعلان

لندن (صبیح ذونیر) برطانوی حکومت نے جانوروں کو بے ہوش کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دوا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ’زومبی ڈرگ‘ کہلائی جانے والی زائلازین اور دیگر 21 منشیات پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ ان سے ہونے والی انسانی اموات کی روک تھام اور مجرمانہ گروہوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

یہ ’زومبی ڈرگ‘ جانوروں کے لیے استعمال ہونے والی ایک طاقتور سکون آور دوا ہے جسے  ٹرینک  بھی کہا جاتا ہے، اس کا استعمال اکثر گائے یا گھوڑے جیسے بڑے جانوروں کو بے ہوش یا نیم بے ہوش کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، نشے کے عادی افراد منشیات کا اثر بڑھانے کے لیے اس دوا کو دیگر منشیات کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کب لندن جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

خیال رہے طویل عرصے تک اس دوا کا استعمال کرنے والے افراد اکثر نیم بے ہوشی کا شکار رہتے ہیں اور ان کی جلد پر ایسے زخم ہوجاتے ہیں جو ٹھیک نہیں ہوتے۔

مزید خبریں