جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس پر سوئزرلینڈ نے پابندی عائد کر دی

زیورچ(روشن پاکستان نیوز) فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر سوئزرلینڈ نے دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے حوالے سے سوئس حکومت نے قانونی مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کی خلاف ورزی پر قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے، اس مسودے کو جلد ہی منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد سوئزرلینڈ کا اسرائیل فلسطین تنازعے میں ثالثی کا کردار ختم ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: 7 اکتوبر حملہ ، امریکا نے اسماعیل ہنیہ ، یحییٰ سنوار سمیت 6 حماس رہنمائوں پر فرد جرم لگا دی

مزید خبریں