جمعه,  20  ستمبر 2024ء
وفاقی حکومت کی جانب سے تمام سول ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت کے تمام سول ایمپلائیز اور وہ تمام سویلینز جنہیں دفاع کی مد سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے کو بڑی خوشخبری مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی حکومت کے تمام سول ایمپلائیز اور وہ تمام سویلینز جنہیں دفاع کی مد سے تنخواہ ادا کی جاتی ہےکی کم از کم تنخواہ کو 32 ہزار روپے ما ہانہ سے بڑھا کر37ہزار رو پے کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

اسکا اطلاق سول پوسٹس پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ایمپلائیز اور ہنگامی بنیادوں پر ہائیر کیے جانے والے (Contingent )سٹاف پر بھی ہوگا۔ جن ملازمین کی مجموعی تنخواہ 37 ہز ار روپے سے کم ہے انہیں سپیشل الا ؤ نس دے کر یہ فرق پورا کیا جا ئے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News