اتوار,  24 نومبر 2024ء
بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی ہٹادی

ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نےجماعت اسلامی بنگلہ دیش، اس کے طلبہ ونگ اور تمام متعلقہ تنظیموں پر پابندی ختم کر دی ہے۔

یہ اعلان حکومت کی وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن میں سامنے آیا، پابندی کے خاتمے نے بنگلہ دیش کے سیاسی منظر نامے کو جماعت اسلامی کے لیے کھول دیا ہے۔

پابندی کے خاتمے سے تنظیم بنگلہ دیش کے سیاسی عمل میں حصہ لے سکے گی اور ملک میں اگلے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی مکالمے میں بھی حصہ لے سکے گی۔

جماعت اسلامی پر پابندی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور میں لگائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

مزید خبریں