جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے: امریکا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں 23 بے گناہوں شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، پاکستان عوام نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن، سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں