ریاض(روشن پاکستان نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ کی صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر گفتگو بھی ہوئی۔
مزید پڑھیں: ایرانی حکام کے مختلف صوبوں میں چھاپے، 14 داعش دہشتگرد گرفتار
میڈیا پورتس کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے عباس عراقچی کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔