اتوار,  14  ستمبر 2025ء
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پٹرول کی قیمت سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

ڈھاکہ (روشن پاکستان نیوز )بنگلادیشی حکومت نے عوام میں بے چینی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے ۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت بجلی، توانائی و معدنی وسائل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔وزارت کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر اخبارات میں منفی خبریں لگیں اور اس اضافے سے عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس وجہ سے فی الحال پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر نے 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں میں مفت پیٹرول تقسیم کیا

مزید خبریں