اتوار,  14  ستمبر 2025ء
برطانوی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی،ہنگامی منصوبہ نافذ کرنیکافیصلہ
لندن(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ میں حالیہ ہفتوں میں ہنگاموں کے سلسلے میں 927 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان میں سے 466 پر گزشتہ پیر تک فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  اب حکومت جیلوں میں زیادہ بھیڑ سے بچنے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپریشن ارلی ڈان ایک دیرینہ منصوبہ ہے جو عدالت میں پیشی کے منتظر ملزمان کو جیل کی جگہ دستیاب ہونے تک پولیس سیل میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

استغاثہ ان لوگوں کے عدالتی مقدمات کو جلد نمٹانے کوشش کر رہے ہیں جن پر برطانیہ میں حالیہ فسادات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

جیل آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مارک فیئر ہرسٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ آپریشن ارلی ڈان کے بارے میں اعلان جلد کیاجانے کا امکنا ہے

مزید خبریں