جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
24 گھنٹوں کے دوران تائیوان میں دوسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تائیوان میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین سے 34 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے۔ 6.3 شدت کے زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں۔

تائیوان کی موسمی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 9.7 کلومیٹر تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جزیرے تائیوان میں یہ دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں 4.3 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

خیال رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو رات گئے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل پر 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید خبریں