جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
برطانیہ: فسادات کی دفعہ کے تحت 15 سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد

لندن(صبیح ذونیر) برطانوی عدالت نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے پر فسادات اور بد امنی پھیلانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نسلی فسادات سامنے آنے کے بعد یہ پہلا نوجوان ہے جس پر فسادات کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے، کراؤن پراسیکیوشن نے قانونی وجوہات کی بنا پر نوجوان کی شناخت ظاہرنہیں کی۔

برطانیہ میں فسادات میں ملوث ہونے کےجرم کی سزا 10سال تک قید ہے، نوجوان کےعلاوہ کسی اور کو فسادات پھیلانے کے جرم کی دفعہ کے تحت چارج نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل برطانوی حکام کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے واقعات میں شریک 12 سالہ بچے پر بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم اس میں فسادات کی دفعہ شامل نہیں تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ 12 سالہ بچے پر 30 جولائی کو مرسی سائیڈ میں پُرتشدد ہنگامہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایکس کے متبادل ’بلیو اسکائی‘ کی برطانیہ میں مقبولیت کیوں بڑھنے لگی؟

برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیونٹیز کے خود کو محفوظ تصور کرنے تک پولیس اپنا کام کرتی رہےگی، ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام افراد کو کٹہرے میں لانے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

خیال رہے کہ برطانیہ علاقے ساؤتھ پورٹ کے ایک ڈانس اسکول میں تین کمسن بچیوں کی ہلاکت کے بعد ملک کے متعدد شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور بلوائیوں نے کافی ہنگامہ آرائی کی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News