اتوار,  24 نومبر 2024ء
اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

ڈھاکہ (روشن پاکستان نیوز) اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی  مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اپنی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھی اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے دورے کی تصدیق کی ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے فون پر گفتگو کی اور فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔  وولکر ترک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ٹیلی فونک گفتگو میں یکجہتی کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا یقین دلایا۔جس پر محمد یونس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے جسے یقینی بنانا عالمی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا جزیرہ سینٹ مارٹن اتنا اہم کیوں ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا احتجاجی تحریک کے دوران 400 سے زائد افراد مارے گئے تھے جن میں بڑی تعداد طلبا اور عام شہریوں کی تھی جن میں سے 3 افراد کے قتل کی ایف آئی آر شیخ حسینہ واجد اور ان کے 15 حکام کے نام کاٹی گئی ہے۔

مزید خبریں