بریڈفورڈ (شہزاد انور ملک سے) پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قونصلٹ آف پاکستان بریڈ فورڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر اف پارلیمنٹ نازشاہ اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یوم ازادی کی تقریب پر قونصلیٹ آف پاکستان بریڈ فورڈ میں پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصل جنرل زاہد جتوئی نے پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ قومی ترانے کی دھن میں سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا اور یوم ازادی کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر قونصلیٹ کے اتاشی محمد سرفراز نے صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل زاہد جتوئی ممبر اف پارلیمنٹ ناز شاہ اور دیگر کا اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج یوم ازادی پر ہم ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی وجہ سے اج ہم ایک ازاد حیثیت سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور اب ہمیں ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر برطانیہ اور پاکستان سے ائے ہوئے فنکاروں نے پاکستانی ملی نغمے سنانے کے ساتھ ساتھ مخصوص انداز میں ڈھول بجا کر شرکا کو خوب محظوظ بھی کیا۔یوم پاکستان کی تقریب میں ھیلی فیکس۔ لیڈز۔ بریڈفورڈ اور گرد و نواح سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
جن میں معروف کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اصف خان ۔پاکستان پیپلز پارٹی کہ رہنما اصف نسیم راٹھور ۔پاک کشمیر 8 سوسائٹی کے چیئرمین الحاج را بنواز اختر اور دیگر میں بڑی تعداد میں شرکت کی.*