پیر,  15  ستمبر 2025ء
امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسحلہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو 50 سے زائد F-15 فائٹر جیٹ طیارے، میزائل، ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان فروخت کرے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا عمل شروع ہونے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کی مددکرنے والے غزہ جنگ کے اصل ذمہ دار ہیں،سحر کامران

واضح رہے کہ امریکا اس سے پہلے بھی اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کرتا رہا ہے اور متعدد بار یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ اسرائیل نے امریکا کی جانب سے فراہم کیا ہوا اسلحہ غزہ میں ہونے والی بمباری میں استعمال کیا۔

مزید خبریں